Tuesday, September 6, 2016

جاگ اٹھا ہے سارا وطن - مشہور ملی نغمہ

0 comments

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر حیدر نیوز کی کی جانب سے اس ملی نغمے کی خصوصی پیشکش


Image result for , jaag utha hai Sara Watan . . . . Happy Defense Day

دل میں قرآن ہونٹوں پر تکبیر ہے
جوش عباس ہے، عزم شبیرہے
ہر مسلمان حیدرکی شمشیر ہے
سر پہ سایہ فگن، دست خیبر شکن

 ساتھیوں، مجاہدوں
جاگ اٹھا ہے سارا وطن

آواز:    معسود رانا اور شوکت علی
لکھاری:  حمایت علی شیر




Thursday, August 4, 2016

حلب شام میں سپاہ صحابہ اہلسنت و الجماعت پاکستان کے دو دھشتگرد ہلاک

0 comments
فائل فوٹو
حیدر نیوز: پنجاب کہ ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو اہم دہشت گرد داعش کےہمراہ لڑتے ہوئے شام کے علاقے حلب میں ہلاک ہوگئے۔
پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے نام ظاھر نہ کرنے کی شرط پہ نمائندے کو بتایا کہ ضلع گجرات کے علاقے محلہ جوگی پورہ جلال پور جٹاں سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ ( اہلسنت و الجماعت ) کے دو اھم دہشت گرد عبدالسلام اور عبدالرحمن معاویہ جو کچھ عرصے قبل انسانیت دشمن داعش کے ہمراہ لڑنے ' شام ' گئے تھے حلب شہر کے پاس شام کی مسلح افواج سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئےہیں ۔ اطلاعات کے مطابق واصل جہنم ہونیوالے دہشت گردوں کو وہیں دفنا دیا گیا ہے ۔عرب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد عبدالرحمن معاویہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اعظم طارق ملعون کا سیکورٹی انچارج بھی رہ چکا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ھے کہ کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے ۱۰۰۰ سے زائد دہشت گرد اسوقت شام میں داعش کےہم رکاب فتنہ و فساد میں مصروف ہیں جنکو ماہانہ ۶۰۰ امریکی ڈالرز تنخواہ فراہم کی جاتی ھے ۔ جب جہاد النکاح ( زنا ) کے لیے
بھی وافر ذرائع موجود ہیں ۔ یاد رہے کہ جہاد النکاح ( زنا ) کی اجازت کا فتوی ۲ سال قبل سعودی مفتی العریفی نے جاری کیا تھا۔

 کچھ عرصہ پہلے پاکستانی لواء زینبیون کے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبھتہ النصرا کا دہشتگرد کا تعلق بھی لشکر اسلام (طالبان گروپ ) سے   تھا، ویڈیو تفصیلات کے مطابق 28 سالہ دہشتگرد کا نام عمر اور وہ شمالی وزیرستان پاکستان کا رہائشی ہے۔یاد رہے آج سے دو سال قبل پاکستانی مسلح افواج نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف اپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جسکی وجہ کافی دہشتگرد دوسرے ممالک کی طرف بھاگ نکلے۔

Sunday, July 31, 2016

کانگو بخار کے بارے میں معلومات اور احتیاطی تدابیر

0 comments


Congo Virusانگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 
کانگو بخار  جان لیوا بخار ہے جو مویشیوں کی جلد میں موجود ٹکس (چیچڑ ) کی وجہ سے ہوتا ہے،اگر یہ ٹکس کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ انسان فوری طور پر کانگو بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے، کریمین کانگو ہیمرجک فیور ایسا بخار ہے جس کے جراثیم ایک متاثرہ شخص سے دوسرے صحت مند شخص کو فوری طور پر لگ جاتے ہیں، یہ ایک متعدی بیماری ہے، جس میں شرح اموات بہت زیادہ ہے۔ اس بخار کا سب سے زیادہ خطرہ ان لوگوں کو ہوتا ہے جو لائیو اسٹاک ، زراعت اور ذبیحہ خانوں سے منسلک ہیں،ایسے تمام لوگوں میں یہ بخار عام افراد کی نسبت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ کانگو بخار ایک انسان سے دوسرے انسان میں یہ خون، متاثرہ شخص کے اعضاء ،رطوبت اور جسمانی تعلقات سے پھیلتا ہے، جبکہ طبی عملے میں اگر انہوں نے اپنا حفاظتی لباس نا پہنا ہو انکو متاثرہ شخص کا علاج کرتے ہوئے یہ لاحق ہوسکتا ہے، متاثرہ مریض کے لئے استعمال کئے گئے طبی آلات بھی اگر کسی بھی اور شخص کے لئے استعمال کئے جائے تو وہ بھی اس کا شکار ہوجائے گا۔ اس بخار کی ابتدائی علامات کچھ یوں ہیں، اگر ٹکس کاٹ جائیں تو تین سے نو دن کے درمیان بخار چڑھنا شروع ہوجاتا ہے، پٹھوں میں درد ،تھکاوٹ ،گردن میں درد اکڑائو،آنکھوں کا سرخ ہوجانا اور ان میں درد ہونا،دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا،جلد پر سرخ دھبے پڑ جانا شامل ہے۔ اگر فوری علاج پر توجہ نا دی جائے تو جگر اور تلی بڑھ جاتی ہے ، ناک، کان، آنکھوں اور مسوڑوں سے خون رسنا شروع ہوجاتا ہے اور انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اگر بروقت علاج شروع ہوجائے تو صحتیابی ممکن ہے، علاج میں دیر ہوجائے تو زیادہ تر کیسز میں مریض اس بیماری کے دوسرے ہفتے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، اس سے بچائو کے لئے کوئی ویکسین دستیاب نہیں اس لئے احتیاط سے ہی اس بخار سے بچا جاسکتا ہے۔طبی عملہ بھی ہیمرجک فیور کے مریض کا علاج کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر دستانے پہنے، منہ کو ڈھانپے خصوصی جوتے پہنے اور آلات جراحی استعمال کرتے ہوئے یہ حفاظت یقنی بنائے کہ انہیں یہ آلات ہرگز نا چبھیں اور نا ہی کسی اور پر استعمال ہوں۔اس کے ساتھ ساتھ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے اور دیگر مریضوں اور افراد کا داخلہ وہاں ممنوع ہو،مریض کے زیر استعمال چادریں تولیہ اور دیگر اشیاء کو تلف کردیا جائے۔ اس کے ساتھ مریض کے لواحقین بھی ماسک اور دستانے پہن کر اس کہ تیمارداری کریں،اس کے خون اور یا کسی طرح کے بھی مواد کو ہاتھ نا لگائیں،ہر کام دستانے پہن کر اور منہ ڈھانپ کر کریں، مریض کی وہ اشیاء جو جراثیم آلود ہوجائیں ان کو تلف کردیں،اس کے بعد پورے گھر میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائیں۔ اس وقت پاکستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد مویشی بازار کا رخ کررہے ہیں، اس لئے اس مرض کے پھیلنے کا خدشہ اور بڑھ گیا ہے،خریداری کرتے ہوئے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے پورے آستین والی قمیض پہنیں ،ہاتھوں پر دستانے پہنیں،منہ کو ماسک سے ڈھانپ لیں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں کہ اگر کوئی چیچڑ کپڑوں پر چپک جائے تو نظر آجائے۔جوتوں کے ساتھ جرابیں پہن لیں، ہاتھ جراثیم کش صابن سے دھوئیں،جانور کو باندھنے والی جگہ پر چونے کا چھڑکائو کردیں۔ مویشیوں کا کاروبار کرنے والے اپنے جانور رکھنے کی جگہ پر اسپرے کروائیں،جانوروں کا ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں،کسی جانور پر بھی ٹکس نظر آئیں تو اس کو فوری طور پر الگ کردیںورنہ باقی جانور بھی بیمار ہوجائیں گے۔جانوروں پر چیچڑی کی افزائش روکنے والے اسپرے کریں یا پاوڈر کا چھڑکائو کریں، اس ضمن میں انتظامیہ محکمہ لائیو اسٹاک اور ویٹس معاون ثابت ہوسکتے ہیں،ان سے مکمل آگاہی کے بعد جانوروں کے بیوپاری احتیاطی تدابیر یقینی بناسکتے ہیں۔قربانی کا جانور لینے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کہیں جانور بیمار تو نہیں یا اس کی جلد پر ٹکس تو نہیں چپکی ہوئیں،جس وقت قربانی ہو تو اس وقت جانور کے خون اور آلائشوں کو ہرگز ہاتھ نا لگائیں،منہ بھی احتیاط کے طور پر ڈھانپ لیں،جانورذبح کرنے کے بعد آدھا گھنٹا انتظار کریں تاکہ جانور میں سے خون نکل جائے پھر کھال اتاریں اور گوشت بنائیں،خون ہرگز بھی اپنے جسم اور منہ پر نا لگنے دیں۔ قربانی سے فارغ ہوکر نہا کر کپڑے تبدیل کریں ، ہرگز بھی مویشیوں کی آلائشوں کو آبادیوں اور سڑکوں پر نا پھینکیں، انہیں محکمہ صحت کے بتائے طریقوں کے مطابق تلف کریں،گوشت کو اچھی طرح پکا کر کھائیں،اگر کسی بھی شخص میں کانگو فیور کی علامت دیکھیں تو اس کو فوری طور پر اسپتال لائیں،بروقت علاج سے بہت سی جانیں بچ سکتی ہیں۔ بہاولپور، کانگو وائرس سے متاثرہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے " ڈاکٹر صغیر سمیجہ " انتقال کر گئے..... إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون،

بحرینی شہزادہ شہزادہ ناصر بن حمد آل خلیفہ داعش کی صفوں میں شامل

0 comments

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بحرینی شہزادہ دہشتگرد گروہ داعش سے ملحق ہوگیا ہے۔ خبروں کے مطابق مذکورہ شہزادے نے اپنے والدملک محمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی حکومت سے کنارہ کشی اختیار کرکے داعش سے ملحق ہوجائیں۔تفصیلات کے مطابق بحرینی فرمانروا کے چوتھے بیٹے اور بحرین کے شاہی گارڈ کے کمانڈر شہزادہ ناصر بن حمد آل خلیفہ نے حال ہی میں ترکی کے راستے داعش کے زیر تسلط علاقوں میں پناہ لی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں اپنے ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ساتھ ملک سے نکلیں اور داعش کی صفوں میں شامل ہوجائیں۔

Monday, June 20, 2016

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسلامی ملک کا جھنڈا نذر آتش، نام اللہ کی اعلانیہ توہین

0 comments


 ملک میں ایک بار پھر فرقہ واریت اور دہشتگردی کی بو محسو س کی جارہی ہے جسکی وجہ ریاستی اداروں کی جانب سے ملک دشمن کالعدم جماعتوں کو کھلی چھوٹ دینا ہے، یہ دہشتگرد تنظیمیں جو نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کرنے سے کالعدم قرار دی گئی ہیں لیکن کہیں بھی ان پر کسی قسم کی پابندی لگی ہوئی دیکھائی نہیں دیتی، بلکہ وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں اپنا جلسہ منعقد کرتی ہیں اور نفرت و تشدد پھیلانے کے علاوہ کوئی بات انکے اسٹیج سے نہیں کی جاتی ، کالعدم ہونے کے باوجود انکی اس آزادی کی وجہ ریاستی اداروں کا انہیں دفاع پاکستان کا نعرہ دیکر سائبان دینا ہے۔

گذشتہ روز دفاع پاکستان کے نام پر ملک دشمن کالعدم سپاہ صحا بہ (اہلسنت و الجماعت) نے کراچی میں بھی ایک ریلی نکالی جس میں اس تنظیم کے رہنماوں نے پاکستان کا دشمن امریکا، بھارت اور ایران افغانستان کو قرار دیا، لیکن ریلی کے دوران صرف اور صرف انقلاب اسلامی اور بانی انقلاب اسلامی کی مسلسل توہین کی جاتی رہی جو ناصرف ان ریاستی اداروں کی شیعہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جنکی ایما پر ان دہشتگردوں نے ریلی نکالی، پاکستان کے کڑروں شیعہ مسلمانوں کی دل آزاری کے ذمہ دار بھی وہی ریاستی ادارے ہیں۔

خطرنا ک یہ ہے کہ ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سرزمین ( جو عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی کوشیش کے حوالے سے مشہور ہے) پر تاریخ میں پہلی بار کسی اسلامی ملک کے جھنڈ ے کو سرے عام پولیس و رینجرز کی موجودگی میں نذر آتش کیا گیا، جس پر نام اللہ لکھاہوا تھا، فرقہ پرستی میں یہ سعودی ٹولہ اسقدر آگے نکل گیا کہ توہین اللہ کا مرتکب ہوبیٹھا، جبکہ اہلیبت علیہ سلام کی شان میں یہ ٹولہ پہلے ہی توہین کے حوالے سے مشہور ہے، دوسر ی جانب اس ریلی میں افغانستا ن کا جھنڈا نہیں جلایا گیا جبکہ کچھ دنوں پہلے ہیں افغان فوج نے پاک افواج کے جوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا ہے، آخر کیوں؟

مگر افسوس ان ریاستی اداروں پر ہے جنہوںنے اس کالعدم دہشتگرد جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت دی ہے، جبکہ ریاستی ادارے باخوبی واقف ہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جن دہشتگردوں کو پھانسی دی ہے ان میں سے کئی کا تعلق اسی کالعد م سپاہ صحابہ سے تھا، جسکا ثبوت آئی ایس پی آر کی پریس ریلز میں ہے ۔

اسطرح کا عمل بتارہاہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کوبھڑکانے کی کوشیش کی جارہی ہے، اور ان سب کے پیچھے وہ سعودی سفیر ہے جو پہلے شام و لبنان میں اسی طرح کی فرقہ وارانہ آگ کو بھڑکا کر آجکل پاکستان میں سفارتی ذمہ داری نبھارہاہے ، اگر پاکستان کے مقتدر حلقہ بیدار نہیں ہوئے تو سعودی عرب جو اسرائیل کی ایما پر پاکستان کو ایک غیر مستحکم ریاست بنانا چاہتا ہے تاکہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کو عالمی نگرانی میں دینے کے خواب دیکھا رہاہے ،جلد پورا کرسکتا ہے، کیونکہ اسرائیل نے ہی پاکستان کے ایٹمی بم کو اسلامی بم قرار دیکر اپنے لیئے خطرہ قرار دیا ہے، جبکہ سعودی عرب اپنی بادشاہت بچانے کے لئے اسرائیل کی گود میں پہلے ہی جا بیٹھا ہے ، لہذا اسرائیل دشمن کے دوست کا اپنا دوست بناکر پاکستان کو اپنے ایک اور دشمن ایران سے دور کررہا ہے، گویا اسرائیل سعودی عرب کے ذریعہ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا چاہتا ہے۔ لہذا اب پاکستان کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کسی طرف جارہے ہیں 

Saturday, May 14, 2016

سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کمانڈیٹ کرم ایجنسی، پولٹیکل ایجنٹ اکرام اللہ،شاہد علی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،علامہ باقر زیدی

0 comments


پاراچنار میں پولٹیکل انتظامیہ کے ہاتھوں چار بے گناہ افراد کی شہادت، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ، کراچی میں سول سوسائٹی کے رہنما و صحافی خرم ذکی کا قتل،پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں کا تسلسل اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔اس حوالے سے بعد نماز جمہ ملک گیر احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گی ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویثرن کی جانب سے بعد نماز جمعہ خوجا مسجد کھارادر، دربار حسینی ملیر،نور ایمان مسجد، مسجد المصطفی،سمیت دیگر جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اورر یلیاں نکالی گئی  جبکہ شہر قائدمیں مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ مسجد کھارادرکے سامنے کیا گیا جہاں ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقر عباس زیدی ،علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،علامہ احسان دانش ،شبیر حسینی ،احسن عباس رضوی ،زین عباس، سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارا چنار ،ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور ،کراچی میں دہشتگردی کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے شیعہ و سنی اتحاد کے نعرے لگائے اورملک میں جاری شیعہ نسل پر حکومت اور ریاستی اداروں کی نا اہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
 مظاہرین سے خطاب رہنماوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں جب تک امریکہ اور ہندوستان کی مداخلت ختم نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہو گا۔ پاکستان کا وجود یہود و ہنود لابی کے مفادات کے لیے خطرہ ہے۔یہی وجہ کہ یہ بیرونی طاقتیں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں دہشتگردی کی تازہ لہر حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.پاراچنار ڈی آئی خان پشاور کراچی میں دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں.حالیہ واقعات نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی سازش ہے رہنماؤں نے وفاقی حکومت،چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف سے مطالبہ کیا کے وہ شیعہ نسل کشی کا از خود نوٹس لیں ملک میں اہل تشیع کے خلاف ہونے والے دہشت گردی کے تمام مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھیجا جائے پارا چنار فرنٹیر کانسٹیبلری اور لیویز اہلکاروں کے ہاتھوں بے گناہ شہید ہونے والے چار افراد کے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا سنائی جا سکے اور سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کمانڈیٹ کرم ایجنسی، پولٹیکل ایجنٹ اکرام اللہ اور اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ شاہد علی کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں ان کے سہولت کاروں سمیت ریاستی اداروں میں شامل کالی بھڑوں کے خلاف ملک گیر
آپریشن کریں۔

وحدت نیوز

Tuesday, May 10, 2016

ایرانی بحریہ کی امریکی بحریہ کو دھمکی !!!

0 comments

ذرا سی غلطی کی تو تمام بحری جہازوں کو خلیج فارس، آبنائے ھرمز اور عمان کے سمندر میں غرق کردینگے، ریئر ایڈمرل علی فدوی

ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف جنرل مسعود جزائری نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران کے بحری جہازوں کو سعودی عرب اور امریکی بحریہ نے روکنے کی کوشش کی تو پورے خلیج کو آگ لگادیں گے ایران کے العالم ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں یہ بات وضاحت کیساتھ کہتا ہوں کہ ایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے سعودی عرب امریکا ارو اس کے حواری اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھیل تماشا بند کردیں انہوںنے انتباہ کیا کہ خطے میں ایران کے امدادی جہازوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پورے خلیج میں آگ لگادی جائے گی اور پھر سب اس آگ کی لپیٹ میں ہوں گے خیال رہے کہ ایرانی عہدیدار کی جانب سے امریکا اور سعودی عرب پر تنقید ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی حکام نے جیبوتی کی جانب سے جانیوالے ایران کے ایک بحری جہاز کو اپنا راستہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ جیبوتی میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں امدادی سامان کی تقسیم کے مشن پر اپنے جہاز بھیج رہا ہے جن پر امدادی سامان لادا گیا ہے ۔
 انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمنوں کو ایرانی فوجی طاقت کے حوالے سے صرف تھوڑی سی معلومات ھیں امریکا کو جاننا چاھیے کہ ایران کے پاس امریکی سپیڈ بوٹس سے دگنی تیز رفتار جنگی کشتیاں موجود ھیں جو 80 ناٹیکل مائلز سے زیادہ تیز رفتار ھیں اور ایران خلیج فارس میں موجود فرانس برطانیہ کے 60 فوجی بحری جہازوں جن میں زیادہ تر امریکی ھیں، کی کڑی نگرانی کررھا ھے
واضح رھے جنوری میں امریکی جنگی کشتیوں کے غلطی سے ایرانی حدود میں آجانے اور امریکی معذرت کے بعد ایران نے امریکی بحریہ کے اھلکاروں اور جنگی کشتیوں کو گرفتاری کے بعد رھا کردیا تھا

حزب اللہ شام میں کیوں لڑ رہا ہے ؟

0 comments

جن لوگوں کو شام میں حزب الله کا کردار دیکھ کر مروڑ اٹھ رہے ہیں ان کی خدمت میں عرض ہے کہ حزب الله شام کے
 معاملے میں 26 ماہ بعد عملی طور پر وارد ہوئی_ اس سے پہلے غیر ملکی مسلح افراد نے شام میں گھس کر سنی عوام کو مشرک، شیعہ کو کافر، عیسائی اور دروز قبائل کو اسدی کتا کہہ کر بےدریغ قتل عام کیا، انکی مساجد اور مذہبی عبادت خانوں کو جلایا، عورتوں/بچوں پر ظلم کیا، یہ بے غیرت لوگ خاموش رہے_ لبنان کے تکفیری چوہے الاسیر کا لبنان کے شہر القصیر پر قبضہ کرنا اور وہاں جا کر تصویریں کھنچوانا کس کو یاد نہیں جب تکفیری اپنے پیجز اور پروفائلز پر اسکی تصویر لگا رہے تھے؟؟ ادھر اسرائیل کے قریب ہونے کی وجہ سے مسلح تکفیری عناصر شام میں سیدہ زینب(س) کے روضۂ مبارک کے قریب ہونے لگے تو انہوں نے ویڈیو پیغامات بھیجے کہ اب اس مرکز کو تباہ کیا جاۓ گا، اور ساتھ ہی مسجد حضرت عمار یاسر(رض) اور روضۂ حضرت حجر ابن عدی(رض) کو ویران کیا، جماعت اسلامی بھی خاموش رہی_ شام کی حکومت کے دشمن شام میں کبھی بھی التحریر اسکوائر جیسا لاکھوں کا اجتماع نہ کر سکے تو باہر کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے لوگوں پر مظالم کر کے ویڈیوز بنائیں اور شامی فوج کے نام سے نشر کیں جنکی حقیقت اس بات پر غور کرنے سے ہی معلوم ہو جاتی ہے کہ اگر یہ ظلم شامی فوج نے کیا تو ویڈیوز بنانے والے کو تین سال سے کیوں نہ پکڑ سکی؟؟_ ایسے حالات میں دنیا بھر کے شیعہ اور سنی عوام سے توقع رکھنا کہ وہ تکفیریوں کے خلاف عملی قدم اٹھانے کے بجاۓ صرف زبانی جمع خرچ کریں گے، جیسا فلسطین کے مسئلے پر جماعت اسلامی ساٹھ سال سے کر رہی ہے، تو یہ حماقت ہے_ حزب الله کی طرف سے حضرت زینب(س) کے روضہ کی حفاظت اور حضرت خالد بن ولید(رض) کے روضہ کو تکفیریوں کے قبضے سے صحیح و سالم آزاد کروانا ایسا ہی کارنامہ ہے جیسا فلسطین کے سنی عوام کیلئے اسرائیل سے ٹکرانا اور اپنے سینکڑوں کارکنوں کی قربانی دینا اور اسرائیلی جیلوں میں تشدد برداشت کرنا_ جبکہ جماعت اسلامی‬  جیسوں کا ایک بھی کارکن نہ کبھی فلسطین میں شہید ہوا نہ اسرائیل کا قیدی بنا

شام میں جاری امریکا اور اس کے مخالفوں میں علاقائی لڑائی کو شیعہ سنی منافرت کا رنگ دینے والی جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا ونگ کے ملازموں کے نام:-
آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
ہم نے کچھ عرض کیا تو شکایت ہو گی


ثمینہ فاروقی

شام میں جنگ کی حقیقت

0 comments

شام میں جاری امریکا اور اس کے مخالفوں میں علاقائی لڑائی کو شیعہ سنی منافرت کا رنگ دینے والی جماعت اسلامی کے حق و باطل کا معیار کسی شخص کا جماعتیا ہونا یا نہ ہونا ہے اور اسی وجہ سے وہ کسی بھی دوسرے گروہ کا اعتماد حاصل نہیں کر سکی_ جماعت اسلامی‬ کا کردار باقی اسلامی گروہوں کیلئے ایک ایسی بہو کا ہے جو دن میں گھر کی دوسری خواتین سے مسکرا مسکرا کر بات بھی کرتی ہے اور رات کو انھیں گھر سے بیدخل کرنے کے منصوبے بھی بناتی ہے، اور دل ہی دل میں یہ سوچ کر ہنستی ہے کہ کسی کو اسکی اصلیت معلوم نہیں_ ابھی کچھ عرصہ قبل کی بات ہے، جماعت اسلامی کی لاڈلی دہشتگرد معصوم بچیاں حضرت خالد بن ولید(رض) کے روضے کو مورچے کے طور پر استعمال کر رہی تھیں_ جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا پیجز نے لمبے لمبے جذباتی مضمون لکھ کر روضے کی تباہی کی دہائی دی اور شیعوں کو اسکا ذمہ دار ٹھہرایا اور شام کو شیعہ حکومت بنا دیا_ بعد میں جب روضہ کو صحیح سالم حالت میں شامی فوج نے آزاد کرا لیا تو ان جماعتیوں کی سٹی گم ہو گئی، خدا کا شکر بھی ادا نہ کیا کہ بربادی کی سب خبریں جھوٹی نکلیں_مگر یہ پھر بھی نہ شرمائے اور آجکل ( حلب جل رہا ہے )‬ کے نام سے دوبارہ ویسا ہی جھوٹا پراپگنڈٓا وہ بھی فسلطینی بچوں کی اور کچھ پرانی تصاویر وڈیوز کے ساتھ ۔
بشار الاسد چونکہ سوشلسٹ نظریات کا حامل کلمہ گو ہے لہٰذا اگر وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کرے، مظلوم فلسطینیوں، جو سب کے سب سنی ہیں، کیلئے مشکل کے دنوں کا ساتھی ہو، ایرانی اسلحہ اور دیگر امداد کا حماس اور حزب الله تک ترسیل کا راستہ ہو، اپنے ملک میں بیشمار مذہبی گروہوں کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے والا ہو، شام‬ کے سنی مفتی اعظم کا حمایت یافتہ ہو، تو چونکہ وہ جماعتیا نہیں ہے، یہ اسکے خلاف آگ اگلیں گے_ہاں، مرسی جی کی بات الگ ہے، وہ جماعتیا ہیں، اگر وہ اسرائیل کو ایک ریاست تسلیم کریں، اس کے پاس اپنا سفیر بھیجیں، عوام کا بند کیا ہوا اسرائیلی سفارتخانہ دوبارہ بحال کریں، مصر میں مہنگائی کا بازار گرم کر دیں، انقلاب کو ایک سال بھی نہ سنبھال سکیں، فلسطینیوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کیلئے بنائی جانے والی ٹنل مسمار کر دیں، زرداری کی طرح نا محرم عورتوں سے ہاتھ ملائیں، واضح طور پر امریکا کے کیمپ میں جا بیٹھیں، عرب بادشاہتوں کی اخوان مخالف تاریخ کے باوجود انکی کاسہ لیسی کریں، یہ سب جائز ہے_ مرسی کے مخالف کلمہ گو مصر ہی کے شہری ہوں، اسکے خلاف لاکھوں کا عوامی اجتماع کر کے دکھائیں، کسی کے گلے نہ کاٹیں، اختلاف رکھنے والے سنیوں پر شرک اور شیعوں پر کفر کے فتوے نہ لگائیں، عیسائیوں، دروز قبائل کو قتل نہ کریں، بم نہ پھوڑیں، غیر ملکی دہشتگرد نہ ہوں، توپ اور بارود کی زبان کے بجاۓ پر امن سیاسی احتجاج کریں، تب بھی وہ سب کافر اور قابل نفرت، کیوں کہ وہ جماعتیے جو نہیں!!

یہی وہ راز ہے جو مصر میں اخوان المسلمون کی منظم تنظیم اور ہزاروں کارکنان کو بےبس کئے ہوۓ ہے_ رہا اتحاد بین المسلموں کا نعرہ تو یہ جماعت کی قیادت کا نعرہ ہے اور قیادت کے نعروں کا پول عمران خان کے پنجاب یونیورسٹی میں مار کھانے اور یوم حسینؑ پر جماعت کے غنڈوں کے حملوں جیسے واقعات کھول چکے ہیں _ اسی جماعت نے قاضی حسین احمد جیسا عظیم قائد بھی دیا اور اکرم لاہوری جیسا کارکن بھی جو لشکر جھنگوی کا بانی ہے_اس رمز کو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو جماعت اور جمیعت کے کارکنوں کی پانی گدلا کر کے مچھلیاں پکڑنے کی عادت سے واقف ہو، وہی عادت جس نے جماعت اسلامی کو کبھی عوامی پذیرائی نہ ملنے دی، جب بھی مشکل وقت آیا، انہوں نے قرآن کو چھوڑ کر مکاری کی سیاست کی، جو کامیاب نہیں ہوئی کیونکہ دو کشتیوں کا سوار کہیں کا نہیں رہتا_ جماعت اسلامی نے ہمیشہ پرامن جدوجہد اور با اخلاق، قرانی سیاست کی بات کی ہے مگر سب جانتے ہیں کہ کارکنوں کو اسلحہ چلانے کی مہارت دے کر غنڈہ گردی کا تڑکا بھی لگایا ہے، جس کو صرف جماعتیے ہی "پروپیگنڈہ" کہتے ہیں_ حزب الله نے ہمیشہ فلسطینی سنیوں کیلئے قربانیاں دی ہیں اور یہ کام کسی احسان جتانے کیلئے نہیں، اپنی ذمہ داری سمجھ کر کیا ہے_ آج اہل اسلام کا حزب الله کی توہین پر خاموش رہنا بےشرمی ہو گا!!
شام میں جاری امریکا اور اس کے مخالفوں میں علاقائی لڑائی کو شیعہ سنی منافرت کا رنگ دینے والی جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا ونگ کے ملازموں کے نام:-

آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
ہم نے کچھ عرض کیا تو شکایت ہو گی

ثمینہ فاروقی

Monday, May 9, 2016

امریکا کو خلیج فارس سے نکل جانا چاہیے،ایران کی دھمکی

0 comments
Ali Khamenei

دنیا کے دوسرے کونے سے امریکہ یہاں جنگی مشقیں کرنے کیوں آتاہے؟ ایرانی سپریم لیڈر نے کھری کھری سنادیں

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو خلیج فارس سے نکل جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اساتذہ کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی فوجی مشقیں امریکا کے ’غرور‘ کی عکاسی کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ وہ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں، سازشیں کرتے ہیں، اور پھر کہتے ہیں کہ ایران خلیج میں فوجی مشقیں نہ کرے۔ کیسی احمقانہ بات ہے! وہ دنیا کے دوسرے کونے سے آ کر یہاں جنگی مشقیں کرتے ہیں۔ وہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ ان کا خلیج میں کیا کام ہے؟ خلیج فارس ہمارا گھر ہے۔

11 ’خطرناک دہشت گردوں‘ کی سزائے موت کی توثیق

0 comments


پاکستانی فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں کی جانب سے 11 خطرناک دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے جن میں شہریوں کے قتل، اغوا، فوج اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر حملوں، سکولوں اور مواصلات اور انفراسٹرکچر کی تباہی شامل ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والے محمد عمر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ممبر تھے۔ ان کی جانب سے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کیے جانے والے حملوں میں سپاہی زخمی ہوئے اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ وہ دھماکہ خیز مواد بھی بناتے تھے۔
پولیس کے سینیئر سپرنٹینڈنٹ ہلال خان، کرنل مصطفٰی اور کیپٹن اشفاق کی ہلاکت میں ملوث چار دہشت گردوں حمید اللہ، رحمت اللہ، محمد نبی اور مولوی دلبر خان نے بھی مجسٹریٹ کے سامنے اقبالِ جرم کیا اور تمام کو سزائے موت سنائی گئی۔
رضوان اللہ نامی دہشت گرد کے بارے میں سامنے آیا ہے کہ وہ بھی ٹی ٹی پی سے وابستہ تھے اور واپڈا اہلکاروں کے اغوا اور فورسرز پر حملوں میں ملوث تھے۔
سزائے موت پانے والوں میں محمد ابراہیم کا نام بھی شامل ہے جن پر بابو چمتلائی پل کی تباہی کا الزام تھا۔

سردار علی، شیر محمد خان اور محمد جاوید بھی ٹی ٹی پی کے ممبران ہیں جنھیں فوج، شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

بلوچستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد ایرانی حکومت بھی حرکت آگئی

0 comments
Kal Boshen yadev

تہران (نیو زڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد ایرانی حکومت بھی حرکت آگئی ٗ ایرانی فورسز نے چاہ بہار میں کارروائی کے دور ان متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز نے چاہ بہار میں کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا تاہم دو کارندے فرار ہوگئے ٗ اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔

’ہم اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیں گے اگر۔۔۔‘ سعودی عرب سے بڑا اعلان ہوگیا

0 comments

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب اسرائیل تعلقات کی تلخی اور کشیدگی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے، مگر اس کے باوجود ایک انتہائی اہم سعودی شخصیت کی طرف سے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی بات سامنے آ گئی ہے۔ نیوز سائٹ یروشلم پوسٹ کے مطابق سعودی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل انوار اشقی نے الجزیرہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم 2002ءمیں دی گئی عرب تجاویز کو مان لیں تو سعودی عرب اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ قائم کردے گا۔ 
ان سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کب کھولے گا، جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا، ”آپ مسٹر نیتن یاہو سے پوچھ سکتے ہیں۔ اگر وہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کو تمام حقوق دیتے ہیں تو سعودی عرب بھی تل ابیب میں سفارتخانہ بنانے کا آغاز کردے گا۔“ ان کی بات کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


2002ءعرب امن اقدام میں اسرائیل اور فلسطین کے لئے دو علیحدہ ریاستوں کا تصور دیتے ہوئے تجویز کیا گیا تھا کہ اسرائیل 1967ءسے پہلے کی صورتحال کے مطابق اپنی افواج واپس لے جائے، جبکہ یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔ فلسطینیوں کے اپنی اسرائیلی زمینوں کی طرف لوٹنے کے حق کی بھی بات کی گئی، جو کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 194ءکے مطابق ہے۔ 
تہتر سالہ انوار اشقی جدہ میں قائم مڈل ایسٹ سنٹر فار سٹریٹجک اینڈ لیگل سٹڈیز کے چیئرمین ہیں اور امریکا میں تعینات سعودی سفیر کے سابقہ مشیر بھی رہے ہیں۔ انہیں اعلیٰ سعودی حکام کے قریب خیال کیا جاتا ہے، اور اسی بناءپر ان کے بیانات کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے۔

Friday, April 8, 2016

پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ عدالتی کمیشن کو مسترد کر دیا

0 comments
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی 3بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے پانامہ پیپرزلیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں عدالتی کمیشن کے قیام کو مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے  خطاب پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ
 وزیراعظم نے پانامہ لیکس کاالزام ہمیں دیاہے ،جبکہ وزیراعظم پرالزام ہم نے نہیں پانامہ لیکس نے لگایاہے ،اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کیاہمیں موردالزام ٹھہرایاہے ؟ ان پر الزام ہم نے نہیں پاناما لیکس نے لگا یا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ عدالتی کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کمیشن کچھ نہیں کرسکے گا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادانہ فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، 1992ء میں بھی الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دے کر اپنی جگہ پر چوہدری نثار علی خان یا خواجہ آصف کو وزیراعظم بنادیں۔ پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات نہیں ہوئیں اور حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی کیلئے زور شور مچایا جارہا ہے کہ یہ غیر قانونی کاروبار نہیں ہے۔ میں کہتاہوں کہ آف شور کمپنیاں قانون کے مطابق غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس واجب الادا ہے اس لئے ٹیکس سے بچنے کیلئے پیسہ وہاں رکھا جارہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے 1994 ء سے 1996 ء تک کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ حسین نواز کے باہر ملک موجود پیسوں کا حساب لینا چاہیے اور یہ کام ایف بی آر کا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کو اب تک اس معاملے پر نوٹسز جاری کردینا چاہیے تھے۔ جبکہ نیب‘ ایف بی آر اور ایف آئی اے کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم اگر غیر آئینی معاملات میں ملوث ہو تو آئینی عہدے پر رہنا آئین کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف استعفیٰ دے کر اپنی جماعت مسلم لیگ کا وزیراعظم کسی دوسرے صوبے سے بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو بچانے کیلئے اثاثوں کے معاملے پرکمیشن بنانا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پاناما لیکس کے اصل سوال کہ ان کے خاندان نے آف شور کمپنیاں کیوں بنائیں کا کوئی جواب نہیں دیا ، اگر آف شور کمپنیاں اتنی ہی قانونی تھیں تو پھر ان کی پاکستان میں بھی اجازت دے دی جاتی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ یہ کمپنیاں کالا دھن اور اثاثے چھپانے اور کک بیکس اور کمیشن لینے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ زیب نہیں دیتا کہ حکمرانوں کی آل اولاد آف شور کمپنیوں کے ذریعے اپنا کاروبار چمکاتی رہے۔اگر حکمران خاندان یہ کام کرتے رہے تو پھر مادر وطن میں سرمایہ کاری کون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کھلا تضاد ہے۔پانامہ لیکس کی جو تفصیلات اب تک سامنے آئی ہیں یا عنقریب آنے والی ہیں ان کے پیش نظر سپریم کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کا نہیں ایک وسیع اور خود مختار ادارے کا کام ہے ، لہٰذا قوم وزیراعظم کے اعلان کردہ ریٹائرڈ جج کے کمیشن کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے معاملات نیب کے حوالے کئے جارہے ہیں مگر اربوں اور کھربوں روپے کے معاملات کو اس کے سپرد کیوں نہیں کیا جاتا اگر حکمران واقعی اس معاملے کی تحقیقات میں مخلص ہیں تو پھر انہیں فوری طور پر اسے نیب کے حوالے کرنا چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔ حکومت نیب سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے تو اس معاملہ کو موجودہ چیف جسٹس کے سپرد کرناچاہیے جو سینئر موسٹ تین رکنی عدالتی کمیشن بنائیں۔تحریک انصاف نے بھی وزیراعظم کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلان کردہ عدالتی کمیشن کومستردکردیا۔تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں جہاں جہاں الزامات لگتے ہیں وہاں تحقیقات ہوتی ہیں ،جواب دیکرخاموشی ممکن نہیں ہے ،تحقیقات توکرناپڑیں گی ۔تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق کاکہناہے کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں یہ بھی نہیں بتایاکہ کمیشن کتنے عرصے میں تحقیقات کریگا۔وزیراعظم کی تقریرسیاسی اورداستان گوئی پرمشتمل تھی ۔وزیراعظم نے تسلی بخش جواب نہیں دیاہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن حامد علی خان نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے الزامات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام سے پہلے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن بغیر ثبوت کے کیا کرسکتا ہے ؟ اس لئے ضروری ہے کہ پہلے حکومت کے اثر سے آزاد ایک ایسا ادارہ بنایا جائے جو غیر جانبداری سے شفاف تفتیش کرکے شواہد اکھٹے کرے اور پھر یہ حقائق عدالتی کمیشن میں پیش کئے جائیں اور عدالتی کمیشن ان ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ کرے، اس کے بغیر عدالتی کمیشن کا قیام بے مقصد ہوگا ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساق صدر اور جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے ،لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالتی کمیشن کس قانون کے تحت بنایا جائے گا اور اس کمیشن ضروری ہے کہ وہ اس بات کا پتہ لگائے کہ وزیراعظم کے بیٹوں کو بیرون ملک پیسے کیسے بھیجا گیا اور کس کمیٹی کے ذریعے بھیجا گیا اور ٹیکس بھی اپنے ملک میں نہیں دیا گیا تو پھر یہ بہت اہم معاملہ ہے ، اب عدالتی کمیشن کو سارے امور کو سامنے رکھناہوگا تاکہ قوم مطمئن ہوسکے۔

’نوازشریف کی وہ بات جس پرعمران خان کو روناآگیا‘

0 comments


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف نے اپنے خطاب میں انتہائی معصوم شکل بنائی کہ مجھے رونا آگیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ میاں صاحب نے اپنے خطاب میں انتہائی معصوم شکل بنا کر کہا تو مجھے رونا آگیا میاں صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ضیا الحق اور پیپلز پارٹی نے ظلم کیا لیکن ظلم کے بعد اربوں پتی بن گئے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ میاں صاحب سے خطاب کے دوران سچ نکل گیا کہ جب کوئی کرپشن سے پیسہ بناتاہے تو اسے اپنے نام پر نہیں رکھتا ،آپ کے نام پر بھی کچھ نہیں ہے میاں صاحب ،آپ نے بچوں کے نام پر ڈال دیاہے۔

Monday, April 4, 2016

اسلامی سوشل میڈیا کا آغاز ہو گیا،اب مسلمان بھی پیچھے نہیں رہیں گے

0 comments


آج کی دنیا میں جب بھی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست پر نظر دوڑائی جائے تواس فہرست میں مسلم دنیا کے ممالک بہت کم دکھائی دیتے ہیں جن میں عرب ممالک کا ہی نام آتا ہے اور وہ بھی عرب کو جو قدرت کی طرف سے تیل کا تحفہ ملا ہے اس کے بل بوتے پر ہی عرب ممالک کا دنیا میں کچھ اسر و رسوخ ہے تاہم عرب ممالک کے علاوہ مشرق وسطی اور ایشیا کی حالت دیکھی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مسلم ممالک ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں اوراگر ان کی وجوہات کی طرف نظر دوڑائی جائے تو ایک واضح فرق جو ترقی یافتہ ممالک اور مسلم ترقی پذیر ممالک کے درمیان نظر آتا ہے وہ ٹیکنالوجی کا ہے ۔امریکہ ،برطانیہ،کینیڈا ،فرانس اور روس جیسے بڑے ترقی یافتہ ممالک جہاں ایک عام شخص کا طرز زندگی مسلم ممالک کے خاص اشخاص کے طرز زندگی کے برابر ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہی ہے کہ ان ممالک نے ٹیکنالوجی کی دوڑ میں کامیابی حاصل کی ہے اور مسلم ممالک اس دوڑ میں کہیں پیچھے رہ گئے ہیں۔ صرف فیس بک،اور گوگل کی ہی مثال لی جائے تو ان کمپنیوں کا سالانہ منافع بعض مسلم ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی بڑھ کر ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب مسلم ممالک کو بھی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا اور بحثیت مسلمان دنیا بھر میں اپنی ساکھ کو بحال رکھنا ہو گا۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اب مسلم دنیا میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے انقلاب برپا کر دینے والی ایسی ویب اپلیکیشن متعارف کرا دی ہے جس سے نہ صرف مسلمان اپنا تشخص دنیا بھر میں دوبارہ سے اجاگر کر سکیں گے بلکہ اس کے ذریعے سے مغرب کی ٹیکنالوجی کے ساتھ مقابلے کی ایک فضا بھی پیدا ہو گی۔ انکم آن ڈاٹ کام (incomeon.com) کے نام سے متعارف کرائی جانے والی اس سائیٹ نے بہت کم عرصے میں خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔اس سائیٹ کے ذریعے سے نہ صرف لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کےساتھ رابطے میں ہوں گے بلکہ اس کے صارفین کو اسکا استعمال کرنے پر آمدنی بھی حاصل ہو گی۔اس سوشل نیٹ ورک کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس پر اسلام سمیت کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت آمیز مواد نہیں پھیلایا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین اس کا استعمال دوسرے سوشل میڈیا کی طرح کرتے ہوئے اپنے سوشل نیٹورکنگ میں اضافہ کر سکتے ہیں اور بغیر کوئی محنت کیئے آمدنی کما سکتے ہیں۔ اس کے بہترین فیچر میں سے ایک فیچر یہ بھی ہے کہ صارفین کو اس پر کوئی بھی تصور یا پوسٹ کو لائک ،ڈسلائک، کمنٹ یا شئیر کرتے ہوئے آمدنی کما سکتے ہیں اور اس کےساتھ ساتھ اس پر آن لائن کاروبار کے وسیع مواقع فراہم کیئے گئے ہیں جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قلیل عرصے میں کاروبار کو وسعت دی جا سکتی ہے۔مبصرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انکم آن ڈاٹ کام (incomeon.com) کو مسلم دنیا مغرب کےساتھ مقابلہ کرنے کےلئے ایک ٹول کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں



 کیوں؟؟ IncomeOn

یقیناً آج دشمن کے حملہ آور ہونے کے طریقے پیچیدہ ہو چکے ہیں۔ آج دشمن میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے سے مسلم معاشرہ،ایمان،اور تحفظ تباہ کر دینا چاہتا ہے۔ دشمن کے اس ہتھیار کے مقابلے میں ہمیں بھی جدید تر ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اُسکا مقابلہ کیا جا سکے
رہبر معظم سید علی خامنہ ای



میڈیا اب جنگ کا حصہ بن چکا ہے۔ ہمیں اس کے آگے ہتھیار نہیں ڈالنے چاہیے بلکہ شیطانی میڈیا کے مقابلے میں رحمانی میڈیا دنیا میں متعارف کروانا چاہیے تاکہ دُنیا مستکبروں اور جابروں سے آزاد ہو سکے.۔۔سید حسن نصر اللہ



خواتین و حضرات کو چاہیے کہ سوشل میڈیا انتہائی ذمہ داریسے استعمال کرے۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو دشمن کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکے۔۔سید حسن نصر اللہ




بغیر سرمائے کے آمدنی کمانے والی ویب نے انقلاب برپا کر دیا

0 comments

دنیا میں ایسی بہت سے ویب سائیٹس متعارف کرائی گئیں جن سے گھر بیٹھے آمدنی کمائی جا تی ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی ایسی ویب سائیٹ نہیں ہے جس نے خاص مقبولیت حاصل کی ہو اور اس کی بڑی وجہ دھوکہ دہی ہے اور دوسری وجہ لوگوں سے ان کا سرمایہ حاصل کرنا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا ان پر بھروسہ نہیں رہا۔
اب تک جتنی بھی ویب سائیٹس متعارف کرائی گئیں ان کا کہیں نہ کیں مغرب کی دنیا سے تعلق رہا جہاں انہوں نے اپنے مفادات کو ترجیح دی اور بعض اوقات مذہب کے خلاف نفرت آمیز مواد کی وجہ سے مسلمانوں کے جزبا ت بھی مجروح کیئے۔
تاہم اب اسلامی دنیا میں ایسی پہلی ویب سائیٹ متعارف کرائی گئی ہے جس پر گھر بیٹھے آمدنی کمائی جا سکتی ہے اور اس کے لئے کسی بھی قسم کا سرمایہ لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔انکم آن ڈاٹ کام (incomeon.com)اسلامک دنیا کی پہلی ایسی ویب سائیٹ ہے جہاں بغیر سرمائے کے کاربار کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں سوشل نیٹورکنگ کی ایسی مثال اس سے قبل کبھی بھی سامنے نہیں آئی جہاں کسی بھی ایکشن مثلاً کمنٹ،شئیر،لائیک ،ڈسلائیک پر بھی آمدنی حاصل ہو گی۔کمپنی کا کہناہے کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ جو صارفین انٹرنیٹ پر اپنا وقت گزارتے ہیں انہیں اس کی قیمت بھی دینی چاہئے اور(incomeon.com) کا اس نوعیت کا یہ پہلاا قدام ہے۔ کمپنی کا کہناہے کہ انکم آن ڈاٹ کام اپنی آمدنی کا 80فیصد اپنے صارفین کو دے گا تا کہ انہیں انکے وقت کی قیمت ادا کی جا سکے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماسٹر مائنڈ(incomeon.com) کے مالک کاکہنا ہے کہ ان کا مقصد گھر بیٹھے افراد کو کاروبار کے ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر وہ با آسانی اچھی آمدنی کما سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انکم آن ڈاٹ کام کے صارفین جیسے جیسے اپنی ٹائم لائن ،پیج یاکاروبار کو وسعت دیتے جائیں گے اسی طرح ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔مبصرین نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا میں انکم آن ڈاٹ کام انقلاب برپا کرنے کےساتھ مغرب دنیا میں بھرپور طریقے سے مقابلہ کرے گی۔

پہلے پاکستانی سوشل میڈیا نے دھوم مچا دی ،گھر بیھٹے ڈالر کمائے

0 comments


لاہور : (حیدر نیوز ) مغربی ممالک کا اسلام کے خلاف پراپگنڈے کا مقابلہ کرنے کےلئے پہلا اسلامک سوشل میڈیا انکم آن ڈاٹ کام (www.incomeon.com) کو متعارف کرا دیا گیا ہے جس نے آتے ہی ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔مبصرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغربی میڈیا اور سوشل میڈیا ایک سازش کے تحت فحش اور بے حیائی کے مواد کی وجہ سے اسلامی ممالک کی نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار بنا رہا ہے۔تاہم انکم آن ڈاٹ کام پر کسی بھی فحش مواد کی اجازت ہر گز نہیں ہو گی کیونکہ ہر صارف کا اکاﺅنٹ جب تک (varified) نہیں ہو گا وہ اپنی انکم حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا اور یہی وجہ ہے کہ( www.incomeon.com) پر منفی رجحانات کی روک تھام دیکھنے میں آ رہی ہے، تاکہ نوجوان نسل کو بربادی سے بچایا جا سکے اورانہیں تعمیری کاموں کی طرف متوجہ کیا جا سکے اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انکم آن ڈاٹ کام پر لاگ ان کرتے ہی کسی بھی ایکشن پر صارف کو آمدنی حاصل ہو گی۔یعنی صارف بلا وجہ سوشل میڈیا پر وقت کا ضیاع کرنے کی بجائے اسی وقت کا استعمال کرتے ہوئے باآسانی آمدنی حاصل کر سکے گا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق کوئی بھی مغربی سوشل میڈیا جیسا کہ فیس بک جیسے چاہتا ہے اسی طرح کا پراپگنڈا اور فحش مواد کا استعمال کر کے نوجوان نسل کی توجہ تعمیری کاموں سے ہٹا کر غیر تعمیری کاموں کی طرف موڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے اسلامی ممالک کی نوجوان نسل نہ صرف وقت کےساتھ ساتھ تباہی کے دہانے کی طرف جا رہی ہے بلکہ اس وجہ سے اسلامی ممالک ترقی کی راہ میں دوسرے ممالک کی نسبت بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ کئی رپورٹس اور سرویز میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ فحش مواد کی طرف رجحان نے اسلامی ممالک کی نوجوان نسل کے نظریات اور خیالات پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب کیئے ہیںجس کی وجہ سے ان کی توجہ اصل ٹارگٹ سے ہٹ کر بے راہ روی کی طرف ہو گئی ہے۔انکم آن ڈاٹ کام (www.incomeon.com) کا اس متعلق کہنا ہے کہ بحثیت اسلامک سوشل میڈیا فحش مواد یا اس قسم کی کوئی بھی پوسٹ ویب پر برداشت نہیں کی جائیں گی اور اسی منصوبے کے تحت اسلامی ممالک کی نوجوان نسل کا تعمیری شعبوں کی طرف رجحان بڑھایا جائے گا تا کہ وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہوئے اپنے لئے آمدنی کما سکیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں

Friday, February 26, 2016

عمران خان کی جامعہ پشاور آمد پر مظاہرہ ، 100 طلبہ کیخلاف مقدمہ

0 comments


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے کارکنوں کو کل عمران خان کی آمد پر احتجاج کر نا مہنگا پڑ گیا اور گزشتہ روز سڑک بند کرکے احتجاج کرنے پر کے پی کے انتظامیہ نے آئی ایس ایف کے 60کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کارکنوںکی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ آئی ایس ایف کے کارکنوں نے گزشتہ روز عمران خان کی پشاور آمد پرروڈ بند کرکے احتجاج کیاتھا اور’ گو عمران گو “ کے نعرے لگائے تھے
جنگ نیوز

صدر ممنون حسین کے دو ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا

0 comments





لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین کے دو ڈرائیورز کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہناہے کہ دونوں ڈرائیور ز کو گاڑی مقررہ رفتار سے کم رفتار پر چلانے پر حراست میں لیا گیاہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
صدر مملکت کا قافلہ لاہور کے علاقے مال روڈ سے گزر رہاتھا کہ دونوں ڈرائیورز نے گاڑی کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 70کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی جس پر شکوک شبہات پیدا ہوئے اور حساس ادارو ں کے اہلکاروں نے فوری طور پر قافلے کو رکوا کر دونوں ڈرائیور ز محبوب اور شکیل کو حراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے جبکہ صدر ممنون حسین کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کا کہناتھاکہ دونوں ڈرائیورز کا دہشتگردوں تنظیموں سے رابطے کا شبہ ہے اور اسی بنیاد پر دونوں کو حراست میں لیا گیاہے ۔

پاکستان نیوز

پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، آرمی چیف

0 comments
پاک فوج روایتی جنگ کے حوالے سے پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو: فائل
بہاولپور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کور کی جانب سے جاری جنگی مشقوں کا جائزہ لیا اور دشمن کے خلاف پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاک فوج روایتی جنگ کے حوالے سے پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج ثابت کردیا۔