ذرا سی غلطی کی تو تمام بحری جہازوں کو خلیج فارس، آبنائے ھرمز اور عمان کے سمندر میں غرق کردینگے، ریئر ایڈمرل علی فدوی
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف جنرل مسعود جزائری نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران کے بحری جہازوں کو سعودی عرب اور امریکی بحریہ نے روکنے کی کوشش کی تو پورے خلیج کو آگ لگادیں گے ایران کے العالم ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں یہ بات وضاحت کیساتھ کہتا ہوں کہ ایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے سعودی عرب امریکا ارو اس کے حواری اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھیل تماشا بند کردیں انہوںنے انتباہ کیا کہ خطے میں ایران کے امدادی جہازوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پورے خلیج میں آگ لگادی جائے گی اور پھر سب اس آگ کی لپیٹ میں ہوں گے خیال رہے کہ ایرانی عہدیدار کی جانب سے امریکا اور سعودی عرب پر تنقید ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی حکام نے جیبوتی کی جانب سے جانیوالے ایران کے ایک بحری جہاز کو اپنا راستہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ جیبوتی میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں امدادی سامان کی تقسیم کے مشن پر اپنے جہاز بھیج رہا ہے جن پر امدادی سامان لادا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمنوں کو ایرانی فوجی طاقت کے حوالے سے صرف تھوڑی سی معلومات ھیں امریکا کو جاننا چاھیے کہ ایران کے پاس امریکی سپیڈ بوٹس سے دگنی تیز رفتار جنگی کشتیاں موجود ھیں جو 80 ناٹیکل مائلز سے زیادہ تیز رفتار ھیں اور ایران خلیج فارس میں موجود فرانس برطانیہ کے 60 فوجی بحری جہازوں جن میں زیادہ تر امریکی ھیں، کی کڑی نگرانی کررھا ھے

واضح رھے جنوری میں امریکی جنگی کشتیوں کے غلطی سے ایرانی حدود میں آجانے
اور امریکی معذرت کے بعد ایران نے امریکی بحریہ کے اھلکاروں اور جنگی
کشتیوں کو گرفتاری کے بعد رھا کردیا تھا
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔