Friday, February 26, 2016

عمران خان کی جامعہ پشاور آمد پر مظاہرہ ، 100 طلبہ کیخلاف مقدمہ

0 comments


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے کارکنوں کو کل عمران خان کی آمد پر احتجاج کر نا مہنگا پڑ گیا اور گزشتہ روز سڑک بند کرکے احتجاج کرنے پر کے پی کے انتظامیہ نے آئی ایس ایف کے 60کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کارکنوںکی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ آئی ایس ایف کے کارکنوں نے گزشتہ روز عمران خان کی پشاور آمد پرروڈ بند کرکے احتجاج کیاتھا اور’ گو عمران گو “ کے نعرے لگائے تھے
جنگ نیوز

صدر ممنون حسین کے دو ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا

0 comments





لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین کے دو ڈرائیورز کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہناہے کہ دونوں ڈرائیور ز کو گاڑی مقررہ رفتار سے کم رفتار پر چلانے پر حراست میں لیا گیاہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
صدر مملکت کا قافلہ لاہور کے علاقے مال روڈ سے گزر رہاتھا کہ دونوں ڈرائیورز نے گاڑی کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 70کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی جس پر شکوک شبہات پیدا ہوئے اور حساس ادارو ں کے اہلکاروں نے فوری طور پر قافلے کو رکوا کر دونوں ڈرائیور ز محبوب اور شکیل کو حراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے جبکہ صدر ممنون حسین کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کا کہناتھاکہ دونوں ڈرائیورز کا دہشتگردوں تنظیموں سے رابطے کا شبہ ہے اور اسی بنیاد پر دونوں کو حراست میں لیا گیاہے ۔

پاکستان نیوز

پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، آرمی چیف

0 comments
پاک فوج روایتی جنگ کے حوالے سے پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو: فائل
بہاولپور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کور کی جانب سے جاری جنگی مشقوں کا جائزہ لیا اور دشمن کے خلاف پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاک فوج روایتی جنگ کے حوالے سے پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج ثابت کردیا۔